وزیر ہاؤسنگ خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی میڈیا کالونی اورہاوسنگ سکیم دنگرام سوات کا افتتاح

وزیر ہاؤسنگ خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی میڈیا کالونی اورہاوسنگ سکیم دنگرام سوات کا افتتاح کر رہے ہیں

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمن ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہائیر ایجوکیشن کامران بنگش ،ڈیڈک چیئر مین ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی بھی موجود تھے....

میڈیا کالونی/ ڈنگرام ہاٶسنگ سکیم 209 کنال اراضی پر مشتمل ہے۔ڈاکٹر امجد علی

منصوبہ میں 40 کنال زمین صحافیوں کیلیۓ مختص کی گٸی ہے۔ڈاکٹر امجد علی

ہاٶسنگ منصوبہ میں سرکاری ملازمین کیلیۓ سٹیٹ آف دی آرٹ ہاٸی راٸز فلیٹس تعمیر ہونگے۔ڈاکٹر امجد علی

ہاٶسنگ منصوبہ کے حتمی ماسٹر پلان و ڈیزاٸنگ کی ذمہ داریاں یو نیورسٹی آف انجینٸرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کو سونپی گٸی ہیں۔ڈاکٹر امجد علی

ہاٶسنگ منصوبہ میں تعلیمی ادارے، پارکس، ہسپتال اور مسجد تعمیر ہونگے۔ ڈاکٹر امجد علی

ہاؤسنگ منصوبہ میں شجر کاری پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر امجد علی

صوبے میں جاری رہائشی منصوبوں میں صحافیوں کے لئے دو فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر امجد علی

رہائشی منصوبوں کے لئے جہاں زمین کم ہے وہاں لینڈ شیرینگ پالسی کے تحت بھی منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر امجد علی