وزیر ہاوسنگ خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ پشاوع ریزیڈینشیا سوڑئزئی کے لئےسروے کا عمل جلد شروع کردیا جائیگا

وزیر ہاوسنگ خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ پشاوع ریزیڈینشیا سوڑئزئی کے لئےسروے کا عمل جلد شروع کردیا جائیگا، یہ پراجیکٹ صوبے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جسےپاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے مکمل کیا جائیگا۔ پراجیکٹ کے تحت 8ہزار پانچ سو کنال اراضی پر تقریباً 15 ہزار گھروں کی تعمیرمکمل کی جائیگی، پراجکٹ کے لئے باونڈری وال، سڑک اور اراضی کا حصول صوبائی حکومت کی ذمداری ہے۔ وزیر ہاوسنگ نے ان خیالات کا اظہار سوڑئزئی بالا، اضاخیل، ٹیلہ بند، اورگڑھی چندن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ہاوسنگ داؤد خان، ڈائریکٹر جنرل عمران وزیر، کلیکٹر حامد گیگیانی اور اسسٹنٹ کمشنر پشاور سہیل بٹ نے میٹنگ میں شرکت کئ