بینک ہوم فنانس سہولت

خیبر پختونخوا کے وزیرِ ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوباٸی محکمہ ہاٶسنگ نے صوبہ میں پہلی بار غریب و بے گھر افراد کیلیۓ بینک ہوم فنانس سہولت کا عمل شروع کیا ہے۔ سہولت کے پیش نظر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن ”میرا پاکستان میرا گھر“ کی روشنی میں غریب و بے گھر افراد کے اپنے گھر کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوباٸی وزیر ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی نے اپنے دفتر میں ملازٸی ہاٶسنگ سکیم میں 5 مرلے پلاٹ حاصل کرنے والی نادیہ گل کے بھاٸی محمد آصف گل کو گھر تعمیر کیلیۓ بینک ہوم فنانس سہولت کے تحت 26 لاکھ 65 ہزار کا چیک دیتے ہوۓ کیا۔

ڈاٸریکٹر جنرل محکمہ ہاٶسنگ محمد عمران وزیر، نیشنل بینک آف پاکستان کے ریجنل ھیڈ وسیم اختر، نیاز علی خان اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر خپل کور ہاٶسنگ سکیم اور وقاص انجم فنانس ایکسپرٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈاٸریکٹر جنرل ہاٶسنگ عمران وزیر نے صوباٸی وزیر کو بریفنگ میں بتایا کہ 258.865 ملین روپوں کی لاگت سے بننے والا ملازٸی ہاٶسنگ سکیم ورسک روڈ پشاور 190 کنال اراضی اور مجموعی طور پر 371 پلاٹس پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازٸی ہاٶسنگ سکیم میں پلاٹس مالکان نے باقاعدہ گھروں کی تعمیر پر کام شروع کیا ہے جبکہ گیس اور بجلی کنکشنز سمیت، مسجد، واٹر سپلاٸی، ڈرینج سسٹم ، پارکس اور روڈز پر تقریباً کام مکمل ہوچکا ہے۔

اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر خپل کور ہاٶسنگ سکیم نیاز علی خان بینک ہوم فنانس سہولت کے حوالے سے صوباٸی وزیر کو بریفنگ میں بتایا کہ اس بارے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان وضع کردہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں نیشنل بینک آف پاکستان کیساتھ راضی نامے پر دستخط ہو چکی ہیں جس کے تحت سرکاری یا غیر سرکاری غریب و بے گھر افراد پلاٹ کی خریداری سمیت گھر تعمیر کیلیۓ آسان شراٸط پر قرضہ وصول کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضہ سہولت و اقساط پلاٹ کے رقبے اور مالیت کے مطابق کم یا زیادہ ہوسکتی ہیں۔

تقریب سے اپنے خطاب میں صوباٸی وزیر نے موجوجودہ حکومت کا پچھلی ادوارں کے برعکس غریب لوگوں کو گھر کیلیۓ زمین خریدنے یا گھر تعمیر کیلیۓ بغیر سود کے قرضہ جات دینے کا عمل خوش آٸندہ قرار دیا۔ انہوں نے محکمہ ہاٶسنگ کے انتظامی افسران کو قرضوں کی حصول کا عمل آسان و شفاف بنانے سمت ریجنل فیسلیٹیشن سنٹرز پی ایچ اے کے عملہ کو اس حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی۔